27-May-2022 غیر عنوان-
محبت فخرِ ازہر کی
•°•°•°•°•°•°•
💐💐💐💐💐💐💐💐
سدا دِل میں رہے میرے محبت فخرِ ازہر کی
رسولِ پاک کی سُنّت ہے سیرت فخرِ ازہر کی
خوشی کے پھول کھِلنے لگ گئے دِل کے گلستاں میں
نگاہوں کو ہوئی جس دم زیارت فخرِ ازہر کی
سِوا اس کے کوئی حسرت نہیں دیوانوں کے دل میں
رکھے مولا سلامت یوں ہی نسبت فخرِ ازہر کی
کِسی کو ناز ہو لعل و گہر پر مال و دولت پر
ہمیں اللّٰه نے بخشی ہے دولت فخرِ ازہر کی
عقیدے کے شجر میں اِن کی محنت سے ہے شادابی
رہے دِل میں مِرے اللّٰه چاہت فخرِ ازہر کی
رہے فیضِ رضا و غوث و خواجہ ہر گھڑی جاری
یوں ہی کَرتا رہے توصیفؔ مدحت فخرِ ازہر کی
ضض•°•°•°•°•°•°•°•
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926